کراچی (آن لائن)پولیس نے کراچی کے علاقے صدر میں ایک ترک بلاگر کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ کے ایس ایس پی اسد رضا نے بتایا کہ پریڈی پولیس کو

واٹس ایپ کے ذریعے ایک ویڈیو کلپ موصول ہوا جس میں ایک شخص کو ہانک کانگ سینٹر کے قریب داؤد پوتا روڈ پر ایک خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور

مقامی دکانداروں سے واقعے کی تصدیق کی۔بعدازاں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 509 (کسی بھی لفظ کا بولنا یا کوئی اشارہ کرنا جس کا

مقصد کسی خاتون کی توہین کرنا ہو) کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ شخص کو اپنے ‘جرم’ کا احساس ہوا اور اس نے اپنے غلط حرکت کے لیے ‘معافی مانگی۔پریڈی پولیس نے کہا کہ6turkishvlogger.jpg

پکڑے گئے مشتبہ شخص نے بلاگر کو خوفزدہ کیا، جس کا تعلق ترکیہ سے ہے اور اس ویڈیو کلپ سے ملک کی بھی بدنامی ہوئی۔پولیس حراست میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ملزم نے کہا کہ وہ خداداد کالونی کا رہائشی ہے اور اسے اپنی حرکت پر افسوس ہوا جس کے لیے وہ بلاگر سے معافی مانگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں