لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں 21 رکنی صوبائی کابینہ کا کل شام حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ کی حلف برداری کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے

رابطہ کیا ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ 21 رکنی کابینہ کل شام حلف اٹھائے گی۔ پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والی 21 رکنی کابینہ میں یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، محمودالرشید، راجہ یاسر ہمایوں، ہاشم دوگر، ڈاکٹر مراد

راس، بشارت راجہ، خرم ورک، ہاشم جواں بخت اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہٰی نے عمران خان سے ملاقات کی،

ملاقات کے بعد مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں وزارت اعلیٰ دی، انہیں یقین دہانی کرائی کہ مزید کچھ بھی درکار نہیں، تاہم عمران خان کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ق لیگ کے ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں