امریکی ڈرون حملے سے ایمن الظواہری کی ہلاکت،نجم سیٹھی نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا نجم سیٹھی کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے افغان دارالحکومت کابل پر ڈرون حملہ پاکستان کے ساتھ مل کر کیا۔ انہوں نے تجزیہ کرتے ہوئے

کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس نے امریکی لوگوں کی مدد کی ہو گی اور امریکا نے بھی پاکستان کو کہا ہوگا کہ کیونکہ اس کے مرنے میں ہی دونوں ملکوں کا فائدہ ہے اس لیے تعاون کریں۔ تفصیلات کے مطابق نجی چینل 24

ایمن الظواہرینیوز کے پروگرام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ امریکا نے اس مدد کے بدلے میں پاکستان کو تعاون اور بہتری کی یقین دہانی کرائی ہو گی، امریکہ نے جب ڈرون حملہ کر کے الظواہری کو مار دیا تو پھر جنرل باجوہ نے بھیالظواہری

سینٹ کام اور امریکی نائب وزیر خارجہ سے معاشی مدد کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی کے نتیجے میں ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف جیسے مسائل سے نمٹا جا سکتا تھا کیونکہ امریکا کی ایما پر تو یہ سب ممکن ہے۔

دوسری جانب امریکا اور پاکستانی تعلقات کے بعد معاشی اشاریے بہتر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں آج ڈالر کی قدر میں دس روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور روپے کی قدر کئی ماہ بعد اس قدر اوپر آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں